• news

قیمت میں اضافہ ،ملک میں چینی سے بننے والی اشیاء کی قلت کا خدشہ


اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد چینی سے بننے والی اشیاء کی قلت کا خدشہ پید اہو گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 150روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے جس کے بعد بسکٹ سمیت بیکری آئٹم کی قلت کا خدشہ ہے جبکہ مٹھائی سمیت دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ،چینی کا صنعتی پیمانے پر سب سے زیادہ استعما ل بسکٹ فیکٹریوں ،بیکریوں،مٹھائی بنانے والے کارخانوں،آئس کریم اور ٹافیوں بنانے میں ہو تا ہے ،ملک میں چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سے بننے والی اشیاء کی قلت کا امکان ہے کیو نکہ چینی سے بننے والی اشیا ء نے مینوفیکچرنگ کا عمل سست کر دیا ہے اور وہ اس انتظار میں ہیں کہ چینی کی قیمیتیں کم ہوں اور ان کی لاگت میں کمی آئے ورنہ موجودہ قیمت پر انہیں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کر نا ہو گی،جبکہ دوسری جانب چینی سے بننے والی مٹھائی اور بیکری کی اشیاء کی قیمتوں اضافے کا امکان ہے ،واضح رہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی قیمتیں 150روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن