پاک فوج کے زیر اہتمام پیسز مقابلے ختم‘ کور کمانڈر لاہور تقریب میں مہمان خصوصی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے عالمی پیسز مقابلے لاہور میں ختم ہو گئے۔ پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایوب سٹیڈیم لاہور میں ہوئی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ میں 6 ملکوں کے 101 فوجی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کی 9 ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ انٹرنیشنل ٹیم کیٹیگری میں سری لنکا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یو اے ای اور ازبکستان نے مشترکہ طور پر سلور میڈیل جیتا۔ کانسی کا تمغہ فلسطین‘ اردن اور عراق نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ ڈومیسٹک کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن انجینئرز رجمنٹل سنٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔ چاندی کا تمغہ ملتان کور کانسی کا تمغہ بلوچ رجمنٹل سنٹر نے حاصل کیا۔ انفرادی کیٹیگری پاکستان یو اے ای کے نام نے حاصل کیا۔ انفرادی کیٹیگری میں یو اے ای کے وارنٹ افسر مبارک نے 3-2 کلو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا۔ انجنیئر سنٹر کے احمد رضا نے بھی 3.2 کلو میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انجینئرز سنٹر کے عرفان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملتان کور کے نائیک اعجاز نے گولڈ میڈل جیتا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے فاتح ٹیمز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ انٹرنیشنل بیسز مقابلے کے کامیابی سے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا۔ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کیلئے مکمل محفوظ ملک ہے۔