• news

پی ڈی ایم الگ اتحاد‘ پیپلز پارٹی اسمبلی میں ہمارے ساتھ ہے: رانا ثناء 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا  کہ نالائق ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا۔ چینی کی قیمت پر گرفتاریاں کی جارہیں۔ چینی ملک میں وافر مقدار میں موجود ہے۔  پہلے یہ حکومت ایکسپورٹ کرتی پھر امپورٹ کی جاتی ہے۔ ٹی ایل پی سے ہونے والے مذاکرات میں بہت نقصان ہوا۔ قیمتی جانیں گئیں۔ گیارہ جوانوں کو ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے مسلح افراد کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا۔ شاندار کامیابی سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو عزت ملی۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ڈی ایم کے علاوہ بھی آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں۔ آئندہ بھی ایسا ہی رہے گا۔ بڑھتی مہنگائی کے باعث اس وقت مڈل کلاس طبقے کا جینا ناممکن ہو گیا۔ ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ کشمیر اٹھا کر مودی کی جھولی میں ڈال دیا  گیا۔  ملک کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔  تحریک لبیک کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا  ایک دن آپکو یہ انڈیا کی جماعت لگتی  اور دوسرے ہی دن ان سے مذاکرات ہوتے اور انکے تمام مطالبات مانے جاتے ہیں۔ اتنا نقصان کروا کر یہ سب کچھ کرنا شرمناک ہے، افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا  پی ڈی ایم نے جو تحریک کا اعلان کیا ہے اس میں پہلے یہاں ریلیاں نکالے گی  پھر اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم ایک اتحاد کے طور پر ہے۔ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی مں ہمارے ساتھ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن