• news

شہباز شریف، دیگر شخصیات کے کیسز کی  پیروی کرنے والے نیب پراسیکیوٹر مستعفی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسز میں نیب کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے استعفیٰ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بھجوا دیا۔ عاصم ممتاز کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن