• news

نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کور کمانڈر کراچی کا چارج لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کر دیا 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نامزد ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بطور کور کمانڈر کراچی کا چارج نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کر دیا۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کور ہیڈکوارٹر کراچی میں ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کمان کی چھڑی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 19 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن