• news

انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ، 6طلائی تمغوں کیساتھ قازقستان پہلے نمبرپر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ2021 کی ٹرافی 6طلائی تمغوں کیساتھ قازقستان نے اپنے نام کرلی، پاکستان نے دوسری اورمصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے تین روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کی مائنس 54 کلوگرام کیٹگری میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، پاکستان کے تنزیل حسنات نے سلور جبکہ افغانستان کے احمد جواد زازئی اور محمد عاطف یعقوب نے برونز میڈلز جیتے۔علاوہ ازیں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شیڈول دورہ ختم کرکے غلطی کی، تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں 15ممالک کی شرکت دنیا کیلئے واضح پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اوپن انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں  شریک پندرہ ممالک کے غیر ملکی مندوبین اور آفیشلز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل( ر) وسیم احمد ، وویمن وونگ صدر صبا شمیم، سیکرٹری جنرل مرتضی بنگش سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔   تقریب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے غیر ملکی مندوبین اور آفیشلز کو یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی۔

ای پیپر-دی نیشن