• news

پہلا ون ڈے، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے دی

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 45رنز سے شکست دیدی۔کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہی ،ڈینڈرا ڈاٹن 132، ہالوے میتھوز 57 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ انعم امین نے 35 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں ،فاطمہ ثناء نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم 254رنز کے تعاقب میں 208 رنزبناسکی ۔ عالیہ ریاض 46 اورارم جاوید 40رنز بناسکیں۔ منیبہ علی 28،سدرہ نواز 23اور عائشہ ظفرنے 17رنزبنائے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 11 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن