اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 80پیسے مہنگا ، سونے کی قیمت 1500روپے تولہ بڑ ھ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ امریکی کرنسی کی قیمت 172 روپے سے تجاوز کر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اْدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 80 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرض سے متعلق پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کی تصدیق تک روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ روز بھی ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے۔ ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے کے بعد 1825 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔