بدعنوانی کیس: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس سریندر سنہا کو غیر موجودگی میں 7 برس قید کی سزا
ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو بدعنوانی کے کیس میں گیارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی امریکہ میں مقیم سریندر کمار سنہا کو غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر سات سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل میں رہنا ہوگا۔ سریندر کمار نے 2017ء میں فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کر سکتی۔