• news

جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کیخلاف  خیبر پی کے کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے صوبے میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی ہے۔ مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم درکار ہیں۔ جن پر وقت لگے گا اور پھر شیڈول کے مطابق الیکشن کا نفاذ ناممکن ہو گا۔ کسی پارٹی کے لئے ایک ویلج یا نیبر ہوڈ کونسل میں تین تین جنرل کونسلروں کو ٹکٹ کا اجراء بھی مشکل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن