• news

فیول ایڈ جسمنٹ ، ستمبر کیلئے بجلی2.52روپے مہنگی

اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 52 پیسے اضافی کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی

ای پیپر-دی نیشن