شادی کی تیاری ‘دورہ پاکستان کا فیصلہ منگیتر کریگی : گلین میکس ویل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کا دورہ پاکستان غیریقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسویل شادی کی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ان کی شادی کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔آسٹریلوی ٹیم مارچ اور اپریل میں پاکستان کے دورے پر آئے گی اور اس عرصے میں میکسویل اپنی شادی کی تاریخ طے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ اچھا موقع ہے کہ ہمیں پاکستان کا دورہ کرنے کو مل رہا ہے ۔1998ء میں آخری بار ہم یہاں آئے تھے اور اب عرصے بعد دوبارہ جارہے ہیں۔ میرے دورہ پاکستان پر جانے یا نہ جانے کا انحصار منگیتر پر ہے کیونکہ اس دوران ہم شادی طے کررہے ہیں اور یہ بات پیش نظر ہے کہ شادی ملتوی نہیں کریں گے۔