• news

بھارتی کرکٹ ٹیم پر مایوسی کے  سائے آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے سفر ختم ہونے پرمایوس ہیڈ کوچ روی شاستری کے کھلاڑیوں سے الوداعی ملاقات کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے آپس میں گلے ملتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں ویرات کوہلی سب سے پہلے روی شاستری سے گلے ملے اور پھر باقی کھلاڑیوں کو ہاتھ ملاتے ہوئے گلے لگایا، ویڈیو میں روی شاستری کا چہرہ قریب سے دکھایا گیا جس میں واضح تھا کہ وہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کتنے افسردہ ہیں۔یہ میچ روی شاستری کیلئے بطور ہیڈ کوچ اور ویرات کوہلی کیلئے کپتان کی حیثیت سے آخری میچ تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں افراد کے چہروں پر مایوسی کے بادل دیکھے گئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی صارفین نے اس لمحے کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سنہرے دور کا اختتام قرار دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن