ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم آ گئی اسلام آباد ہائیکورٹ: درخواست نمٹا دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے کہا کہ جس ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا تھا اس میں ترمیم آگئی ہے، اب جب آپ دوبارہ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے تو اس وقت تک نیا ترمیمی آرڈیننس آجائے گا، آپکی درخواست پرانے ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ہے، جو اس وقت زائد المیعاد ہے، عدالت نے یہ بھی کہاکہ آپ اگر کیس چلانا چاہتے ہیں تو نئے گروانڈز پر درخواست دائر کریں اور درخواست نمٹادی۔