نیب نے 8 کھرب ساڑھے 21 ارب روپے ریکوری کی تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک وصول کیے گئے 8کھرب ساڑھے 21ارب روپے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے 5کھرب 65کروڑ سے زائد رقم بالواسطہ وصول کیں جبکہ بینک نا دہندگان سے تقریباً 1کھرب 98کروڑ وصول کئے گئے۔ نیب نے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے تحت 76ارب 90کروڑ روپے وصول کئے۔ نیب کے مطابق احتساب عدالتوں کی طرف سے عائد کئے گئے جرمانوں کی مد میں 45ارب 90کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ قبضے میں لی گئیں املاک اور دیگر اثاثہ جات کے تخمینہ سے شمار کی گئی رقوم بالواسطہ وصولی کے زمرے میں آتی ہیں۔