ڈالر مزید ایک روپے 30پیسے مہنگا سونے کی قیمت میں 1500روپے تولہ اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالر کا بھاؤ تین دن میں 2 روپے 92 پیسے بڑھا ہے۔ ڈالر کی قدر گزشتہ روز انٹربینک کے کاروباری سیشن میں ایک روپیہ 30 پیسے بڑھ کر 172 روپے 93 پیسے پر بند ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 175 روپے 30 پیسے ہے۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ایک ہزار 5 سو روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونے کی قدر 129800 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 107853 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1825 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔