• news

سیاسی جماعتیں مصلحت کا شکار ، کسی سے اتحاد  نہیں کر ینگے: ٹی ایل پی

لاہور (سید عدنان فاروق) تحریک لبیک پاکستان نے مستقبل قریب میں کسی بھی سیاسی جماعت یا اتحاد سے مل کر انتخابی میدان  میںآنے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ تحریک لبیک کی قیادت کا خیال ہے کہ سیاسی منظرنامہ پر نظر آنے والی سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت سیاسی اور ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسیوں کو تبدیل کرتی ہیں، اور ان کے پیش نظر سیاسی فائدہ یا نقصان زیادہ اہم ہے، جبکہ تحریک لبیک کسی بھی مصلحت پسندی  کے بجائے ملک میں ناموس رسالتﷺ کے تحفظ اور دین اسلام کی بالادستی کے لئے تن من دھن قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔ اس حوالے سے تحریک لبیک پاکستان کی شوری کے رکن مفتی عمیر الازہری نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت پسندی کا شکار ہونے والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا اتحاد غیر فطری ہے۔ 2018ء میں قوم نے تنہا میدان پر اترنے پر ہی ہمیں وہ عوامی پذیرائی دی ہے جو کسی سیاسی اتحاد کے تعاون کی صورت میں ممکن نہیں تھا۔ تحریک مستقبل میں بھی  اپنے زور بازو پر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شریعت محمدی کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں بھی مصلحت پسندی کا شکار ہوئیں، ورنہ پاکستان  اسلامی ریاست ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن