• news

2021.22: پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا بجٹ 183ارب سے پلس رہا 

لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 22-2021ء کے پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا بجٹ 183ارب روپے سرپلس رہا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مجموعی آمدنی کا حجم 488.8 ارب روپے رہا۔ جس کے مقابلے میں مجموعی اخراجات کا حجم 305.6 ارب روپے رہا۔ پنجاب حکومت نے 183ارب روپے کے سرپلس بجٹ سے اپنے ذمے بنکبگ سیکٹر اور نان  بنکنگ سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی کی ہے۔ بنکنگ سیکٹر کو 182.7ارب روپے اور نان بنکنگ سیکٹر کو 54.6کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ 305.6 ارب روپے کے مجموعی اخراجات میں اخراجات جاریہ کا حجم 272.8 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا حجم  60.8 ارب روپے رہا۔ واضح رہے کہ کہ گزشتہ مالی سال 21-2020ء کی پہلی سہ ماہی میں بھی پنجاب کا بجٹ 28.2 ارب روپے سرپلس رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن