برطانوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی: برطانوی ہائی کمشنر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کا بہترین مقابلہ ہو گا۔ برطانوی کرکٹ ٹیم 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورے میں اضافی ٹی 20 میچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے پاکستان، برطانیہ فائنل مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا۔