• news

بھارتی میزبانی میں افغانستان پر مذاکرات، پاکستان کے بعد چین کا بھی شرکت سے انکار

بیجنگ(این این آئی)پاکستان کی جانب سے بھارت کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے چند دنوں بعد چین نے بھی شرکت سے منع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے مذاکرات کے شیڈول کو وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے لیے مذاکرات میں شرکت کرنا دشوار ہے۔معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارت کو اپنا جواب دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن