• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ  24 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ5 نومبر2021 ء کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر24.03 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔5 نومبر 021 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر24,025.5  ملین ڈالر تھے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر17326 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6699.5  ملین ڈالر تھے۔ ایس بی پی کے ذخائر میں 126 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن