پاکستان اورافغانستان کے فضائی رابطے بحال
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اکمل شہزاد )پاکستان اورافغانستان کے درمیان فضائی رابطے بحال ہو گئے ، کام ایئر لائن کے بعد افغان ایئر لائن نے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ، سول ایو ی ایشن ذرائع کے مطابق افغان ایئر لائن نے ہفتے میںدو دن کابل سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کابل کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ،یہ پروازیں ہر سوموار اور جمعرات کو اڑان بھرے گی، کابل سے اسلام آباد کا کرایہ 400ڈالر مقرر کیا گیا جبکہ اسلام آباد سے کابل کا کرایہ 100 روپے امریکی ڈالر ہو گا، یاد رہے ایک روز قبل کام ایئر لائن نے بھی پانچ روزہ کابل ٹو اسلام آباد فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔