• news

پنجاب ، ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 83 ہوگئی 

 اسلام آ باد /گوجرانوالہ (آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں مزید دو افراد دم توڑ گئے، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی۔ اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 48 شہری شکار ہوگئے، مریضوں کی تعداد 4 ہزار 2 سو 47 ہوگئی۔ راولپنڈی میں مزید 54 افراد ڈینگی کے متاثر ہوئے۔ خیبرپی کے میں وائرس کے مزید 190 کیس سامنے آگئے۔ صوبہ بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 145 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبے میں اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔گوجرانوالہ میں ڈینگی سے جاں بحق مریضوں کی تعداد دو جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد350سے تجاوزکرگئی۔ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والا یوسی 34کا کونسلر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح قاتل ڈینگی مچھر کے وار گوجرانوالہ میں بھی تیز ہوگئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ ایک اور شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ ڈی ایچ کیو میں کونسلر یوسی 34عابد علی ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر-دی نیشن