• news

اپوزیشن کا مطالبہ ، الیکشن کمشن ارکان کی تعیناتی کیلئے نئی کمیٹی تشکیل 

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے الیکشن کمشن ممبران کی تعیناتی کیلئے از سر نو کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی اپوزیشن کے مطالبے پر تشکیل دی گئی۔ اپوزیشن میں مزید چار ممبران شامل کئے ہیں۔ حکومت نے چاروں صوبوں سے ایک ایک سینیٹر کو شامل کیا ہے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے تاج حیدر‘ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے اعظم تارڑ‘ خیبر پی کے سے اعظم سواتی اور بلوچستان سے منظور احمد کاکڑ شامل ہیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے نئے ممبران کی شمولیت کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن