• news

جمشید چیمہ کے کاغذات  مسترد ہونے کیخلاف درخواست‘ جسٹس شاہد کی سماعت سے معذرت 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں  دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتے، دو رکنی بینچ نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں جمشید چیمہ نے کہا  ہم الیکشن جیتنے جارہے تھے، ہماری الیکشن مہم کا وقت ضائع ہورہا ہے، ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر الیکشن میں شمولیت سے روکا نہیں جا سکتا، ہمیں کوئی شک نہیں ہے ہم دوبارہ الیکشن جیت جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن