• news

سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکر دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں:علماء


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)جامعہ قاسم العلوم ونیکے روڈ میں 30روزہ سیرت النبیؐ کورس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام مولانا نصر اﷲخاں بھٹی، حافظ قاسم گورایہ، پروفیسر محمد ایوب طاہر، علامہ احمد سعید اعوان،پروفیسر محمد اکرم چشتی،مفتی حافظ محمد طیب، فقہ جعفریہ کے ذیشان حیدر اور عمران حبیب نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ہمارے معاشرہ میں آج ہر آدمی بے سکونی اور انتشاوافتراق میں مبتلا چلا آرہا ہے ۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے بچوںکو دینی تعلیم سے مستفید کریں بلکہ خود بھی آقا کریم ؐ کے بتائے ہوئے طریقوںپر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں میں نکھار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ 175مردوخواتین نے سیرت النبیؐ کورس کی تکمیل کی  ۔اس موقع پر مقررین نے حافظ نورمحمد گورایہ کی دینی و علمی خدمات کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن