تحریک طالبان پاکستان کو عام معافی نہیں دی جا سکتی: عمران مصطفی کھو کھر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھو کھر،رکن صوبائی رابطہ کمیٹی عثمان شبیری و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک شہدا اے پی ایس کی یاد میں آج ملک گیر یوم دعائے بلندی درجات منائے گی۔اے پی ایس کے شہید بچوں کے قاتلوں کو معاف کرنے کا شرعی اختیار حکومت کے پاس نہیں۔حکومت اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر اسلامی اقدار اور روایات پر حملہ آور ہونے شہدا کے شرعی ورثا کے زخموں پر نملک چھڑکنے سے باز رہے۔ہزاروں پاک افواج کے افسران جوانوں،پولیس و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے تحریک طالبان پاکستان کو عام معافی نہیں دی جا سکتی۔