• news

کارکردگی سے مطمئن غلطیوں سے سیکھیں گے بابر اعظم پارٹنر شپ سے جیتے ایرون فنچ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کہا کہ پہلے کھیلتے ہوئے جو ہدف ذہن میں رکھاتھا وہ حاصؒ کرلیا تھا ۔ جس طرح اننگز کاآغاز کیا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی ۔ دوسری اننگز میںہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ہم نے بہت زیادہ رنز دیئے ۔ ہمیں کیچ پکڑے چاہئے تھے ‘اگر وہ کیچ پکڑلیتے تو جیت سکتے تھے ۔ لیکن جس انداز میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا ہے اچھا پرفارم کیا ہے ۔ بطور کپتان کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ہم نے جیتنے کی بھر پور کوشش کی ‘ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد غلطیوں سے سیکھیں گے ۔ ہم نے ٹورنامنٹ بہت اچھا کھیلا ہے ۔ ہم پر اعتماد ہیں اور اسی طرح کھیل کو جاری رکھیں گے ۔ کھلاڑیوں کے رول سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا اور سب نے ذمہ داری نبھائی ہے ۔ جس طرح شائقین نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے بطور ٹیم خوب لطف اندوز ہوئے ہیں ۔ حوصلہ افزائی پر سب کا شکر گزار ہوں ۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل کرکٹ کا بہترین میچ تھا ۔ جس طرح میتھیو ویڈ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پرفارم کیا بہت شاندار ہے ۔ ویڈ اور سٹونس کے درمیان پارٹنر شپ نے جیت میں اہم کردار اداکیا ۔ میں جلد آئوٹ ہو گیا تاہم کہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے ۔ کبھی کوئی کھلاڑی اچھا پرفارم کرتا ہے تو کبھی برا بھی ہو جاتا ہے ۔ میرے خیال میں یہ دن ہمارے لئے بہت اہم تھا ۔ ہم کئی کیچز بھی ڈراپ کئے تاہم کامیاب رہے ۔ کھلاڑیوں نے کئی مشکل کیچز بھی پکڑے ہیں ۔ ہماری ٹیم کے تمام پندرہ کھلاڑیوں نے جیت میں حصہ ڈالا ہے ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کئی میچز جیتے ہیں ۔ یہ حقیقت میں بہت عجیب ہے ۔ یہاں کوئی شبنم نہیں تھی لیکن روشنیوں نے فرق ڈالا ہے ۔ میرا بھی یہی خیال تھا کہ ٹاس ہار گئے تو اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کرینگے ۔ لیکن ہدف کا کامیاب تعاقب کیااور بہت اچھا لگا۔

ای پیپر-دی نیشن