• news

بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم نے اب تک 6 میچز میں 303 رنز بنالیے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 2014 میں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں 319 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان نے 2009  میں 317 رنز بنائے تھے۔  بابر اعظم کے بعد ایک ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے پاکستانی محمد رضوان ہیں، جنہوں نیاب تک  253 رنز بنالیے ہیں۔بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ڈھائی ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔بابراعظم نے 62 اننگز میں 2500 ٹی20 انٹرنیشنل رنز مکمل کیے ہیں، مختصر دورانیہ کی کرکٹ میں تیز ترین ڈھائی ہزار رنز بنانے بیٹر بن گئے ہیں۔بابراعظم نے یہ اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے چھین لیا ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہی کارنامہ انجام دیا تھا۔بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ایونٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلش بیٹسمین جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑا ہے۔ بابر  اعظم نے اپنے ہی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار چوکے سے اپنا کھاتہ کھولا اور  میتھو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر کو میچ سے قبل ہیڈن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک دو رنز درکار تھے۔میتھو ہیڈن نے 2007 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 265 رنز بنائے تھے جس سے زیادہ اب بابر کے رنز ہوگئے ہیں۔ بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑدیا ،  ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے میتھو ہیڈن کے پاس ہی تھا۔ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012 ء میں بنگلہ دیش میں کھیلا تھا اور اس ٹورنامنٹ میں کوہلی نے 185 رنز بنائے تھے۔ بابر کوہلی کا یہ ریکارڈ بھی رواں ورلڈ کپ میں توڑ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن