یر واعظ اشرف افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تعینات
لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان میں سابق آل راونڈر میرواعظ اشرف کو افغان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیاگیا۔افغان میڈیاکے مطابق افغان وزیراعظم نے سابق آل راونڈرمیرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈکا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔رپورٹس کیمطابق کرکٹ بورڈ چیئرمین کی تبدیلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کے مطالبے پر کیا گیا۔اس سے قبل عزیزاللہ فضلی افغان کرکٹ بورڈ کے انچارج تھے جو صرف دو ماہ افغان کرکٹ بورڈ کے انچارج رہے۔طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری کیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی تھی اور اس دوران ہی بورڈ میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر واعظ اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم اگلے روز ہی متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی کی آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔تاہم اب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے انتظامی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ میرواعظ اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔افغان بورڈ کا کہنا تھاکہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف ملا محمد حسن اخوند نے میرواعظ اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔