• news

محمد رضوان کے کیلنڈر ایئر 2021ء میں ایک ہزار رنز مکمل ‘پہلے بیٹر بن گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔محمد رضوان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں سال 2021ء میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔پاکستانی اوپنر ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 20 اننگز کھیلی ہیں، اس طرح فی اننگز اْن کی اوسط 50 رنز ہے۔محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں یہ شاندار اعزاز آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا کو چھکا لگا کراپنے نام کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن