• news

پراسیکیوشن کی مسلسل مانیٹرنگ کے باعث نیب کیسز میں سزا کی شرح 66.82 فیصد: جاوید اقبال


اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت نیب کے 1278  بدعنوانی کے ریفرنسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 1335  ارب  روپے بنتی ہے۔ نیب کے زیر سماعت مقدمات میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق مقدمات کی پیروی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب کی ہدایات پر پراسیکیوشن ڈویژن کی  مسلسل مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے باعث نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66.8 فیصد ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن وائٹ کالرکرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی بدعنوان عناصر  کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزان کہ وہ نیب کے زیر سماعت مقدمات میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصرہ میں جمع کرائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کافوکل ادارہ ہے، نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، نیب نے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن