مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے کیلئے نظریاتی ورکرز کو آگے لانا ہوگا:اسامہ نصر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈویثرنل نائب صدر گوجرانوالہ وکنوینرکمیٹی اسامہ نصر وڑائچ ،ممبر کمیٹی وسیکرٹری انفارمیشن ضلع گوجرانوالہ میاں مدثر نزیر مسلم لیگ ن یونین کونسل آرگنائزیشن کولیکشن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ نے ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ ن قیصر اقبال سندھو سے ملاقات کی اورضلعی صدر بننے پر مبارکباد دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پارٹی کے نظریاتی ورکرز کو آگے لانا ہوگا اور ایسے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی جو پارٹی کے ساتھ وفادار ہے اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو پارٹی کارکنوں کو عزت دیتی ہے اور ان کو کارکردگی کی بنیاد پر آگے لایا جائے گا۔