• news

روس بھارت کو میزائل دفاعی نظام ایس 400 دسمبر میں دے گا

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کو روسی فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی پر عملدرآمد رواں سال کے آخر میں ہوگا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایس 400 سسٹم کا پہلا یونٹ رواں سال کے آخر میں بھارت پہنچ جائے گا۔ بھارت نے 5 میزائل سسٹم کی خریداری کیلئے سال 2018ء میں 5.5 ارب کا معاہدہ کیا تھا۔ روسی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتا ہے۔ امریکہ کہہ چکا ہے بھارت کو امریکی قانون سے چھوٹ ملنے کا امکان نہیں۔ روسی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن