جمائما کے بھائی، برطانوی وزیر زیک گولڈ سمتھ، کروڑوں یورو کے ٹیکس نادہندہ، پراپرٹیز ڈیل مشکوک
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ سمتھ کروڑوں کے ٹیکس نادہندہ نکلے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گولڈ سمتھ خاندان کی سپین میں 2 پراپرٹی کمپنیوں پر ٹیکس اور جرمانوں کی مد میں 2 کروڑ 40 لاکھ یورو واجب الادا ہیں۔ سپین کی عدالت نے گولڈ سمتھ خاندان کی پراپرٹیزکی ڈیل کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے حال ہی میں ان پراپرٹیز پر چھٹیاں گزاری تھیں۔