• news

ایران، امارات میں 6.7 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاںبحق

ابوظہبی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ اور عجمان میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔ ادھر ایرانی میٖڈیا کے مطابق بندرعباس کی بندرگاہ کے قریب 6.3 اور 6.4 شدت کے دو زلزلے ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ای پیپر-دی نیشن