این اے 133‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ‘ پی پی ارکان کو نوٹس
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے حلقہ 133 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کو 16 نومبر کو طلب کر لیا۔ ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ راجہ پرویز اشرف اور سید حسن مرتضی 16 نومبر کو پیش ہوں۔ ن لیگ کی ایم پی اے کنول پرویز بھی 16 نومبر کو پیش ہوں۔