طالبان لڑکیوں کو تعلیم تک فوری رسائی دیں: ملالہ یوسفزئی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بی بی سی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ خدشہ ہے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر عارضی پابندی نہ ہو۔ افغانستان میں 1996ء میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی 5 سال جاری رہی تھی۔ طالبان لڑکیوں کو ان کی مکمل تعلیم تک فوری رسائی کی اجازت دیں۔ عالمی رہنما افغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔