• news

پی ڈی ایم کی حیثیت فوٹوسیشن سے زیادہ کچھ نہیں: شبلی فراز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ افغانستان کی معاشی  صورتحال پریشان کن ہے۔ عالمی قوتوں کو افغان صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ آئی ٹی کے شعبے میں ہم بہت ترقی کر سکتے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم  ہر بحران سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ پی ڈی  ایم کی حیثیت فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں۔ پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے۔ مہنگائی  عالمی سطح پر ہے۔ پاکستان بھی متاثر ہوا۔ پی ڈی ایم کے پاس قوم کے مسائل کا حل ہے نہ ہی مہنگائی پر قابو پایا جائے گا۔ متبادل اپوزیشن مہنگائی کو استعمال کرکے حکومت گرانا چاہتی ہے۔ 16 سے ناکامی ہوگی۔ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر شفافیت اور ناممکن نہیں۔ تمام اتحادی جماعتوں کو بریفنگ دیکر آمادہ کرایا ہے۔ تمام بل پاس ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن