بھارت: مسجد اور مسلمانوں کے گھر جلانے کء ویڈیو سامنے لانے پر 2خواتین صحافیوں کیخلاف مقدمہ
تری پورہ (اے پی پی) بھارتی ریاست تری پورہ پولیس نے ریاست میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کی رپورٹنگ کرنے والی دو صحافیوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایف آئی آر کنچن داس کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ جنہوں نے دعوی کیا کہ سمریرھی اور سوارنا نامی دو خواتین صحافیوں نے پال بازار کے علاقے میں مسلمانوں سے ملاقات کے دوران ہندو برادری اور تری پورہ حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔ یاد رہے کہ تری پورہ کے پانیساگر سب ڈویژن میں26 اکتوبر کو ہندو انتہا پسند تنظیم وشو ہندو پریشد کے مظاہرے کے دوران مسجد اور مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک پر حملے کیے اور ان کی توڑ پھوڑ کی۔ جس کے بعد سے تری پورہ میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔