جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
لاہور(آئی این پی ) تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیا۔ بنچ آج پیر سے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔