• news

فیصل آباد: معمولی رنجش، میاں بیوی سمیت 4 افراد کا نوجوان کو اغوا کرکے تشدد

 فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) راجہ چوک غلام محمد آباد میں معمولی رنجش پر میاں بیوی سمیت 4 افراد نے ایک نوجوان کو زبردستی گھر لے جا کر لوہے کی سلاخوں اور تھپڑوں سے تشددکا نشانہ بنا دیا۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس دوران ملزموں نے اس کا سر، داڑھی کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈھ دیں۔ مضروب نوجوان حارث کے والد سلطان کے مطابق تنویر نامی شخص اپنے2ساتھیوں کی مدد سے حارث کو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔ جہاں  اُس نے اپنی بیوی اور دو رشتہ داروں سے مل کر حارث پر تشدد کیا۔ قانونی کارروائی کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کروانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان گرفتارکئے۔ حارث کے والد اور چچا کا کہنا تھاکہ ان کے بچے کیساتھ بدترین ظلم کیا گیا۔ ملزمان اسلحہ بردار افراد بلاکر ان کو دھمکا رہے ہیں۔ ظلم کی انتہا کے باوجود قانونی کارروائی میں تاخیر متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن