• news

نشتر ہسپتال میں زیر علاج  کرونا مریضوں کی تعداد 4 رہ گئی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) نشتر ہسپتال میں زیر علاج کرونا مریضوں کی تعداد 04 رہ گئی ہے,جبکہ کرونا کے شبہ میں 26 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ میں 8ہزار 381 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 937 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے،ترجمان نشتر ہسپتال کے وارڈ میں داخل مطابق داخل 55مریضوں میں سے 43 نے کرونا سے بچائو کی ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔ جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 04مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن