• news

افتخار احمد کی شمولیت خوش آئند ‘روٹیشن پالیسی ضروری ہے: عامر نذیر

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن عامر نزیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افتخار احمد کی شمولیت خوش آئند ہے۔ وہ ایک مکمل بلے باز ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہتر نمبر پر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ افتخار احمد نے آسٹریلیا میں بھی رنز کیے تھے پاکستان میں عمومی طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ ایک پاور ہٹر ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے وہ ایک سپیشلسٹ بیٹر ہیں جو لمبی اننگز کھیلنے اور میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی کارکردگی عالمی کپ میں مایوس کن رہی ہے تاہم وہ اپنے میدانوں پر مختلف کرکٹ کھیلتے ہیں۔ عالمی کپ میں ناقص کھیل کے بعد ان پر بہتر کارکردگی کیلئے دباؤ ضرور ہو گا۔ پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دے تاکہ ساتھ ساتھ بیک اپ بھی تیار کیا جا سکے۔ ہمارے پاس سپن باؤلنگ اور بیٹنگ میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں موقع دیا جا سکتا ہے۔ بالخصوص اگر سیریز کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو جائے اس کے بعد سینئر کرکٹرز کو آرام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ روٹیشن پالیسی کی طرف جانا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن