شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کرکے بڑا پن دکھایا: علی محمد خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے اینکر پرسن نعمان نیاز کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔سرکاری ٹیلی وژن پر یہ ایک ناخوشگوار واقعہ تھا اور اس نے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی اس لیے مجھے کچھ وقت لگا۔جب بدتمیزی کی گئی آپ نے حسنِ اخلاق اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا۔آپ بغیر کوئی شدید ردّعمل دئیے شو چھوڑ کر چلے گئے تو آپ نے پوری قوم کی نظر میں اپنی عزت اور بڑھائی۔