کستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں کارکردگی پر فخر کرنا چاہیے: ثنا میر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی مینز کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس پر فخر کرنا چاہیے۔ جس طرح مینز ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پرفارمنسز دی اور وہ ٹیم فائنل کھیلنے سے کتنا قریب تھی، اس پر مجھے فخر ہے۔ فیلڈنگ میں کچھ خامیاں ہوئیں، کیونکہ انہوں نے بورڈ پر رنز سجائے اور سب نے ہی اپنا حصہ ڈالا۔ سیمی فائنل میں شاہین کا پہلا اوور بہت ہی عمدہ تھا، یہی ایک لمحہ بن جاتا ہے جب شاہین کے پاس نئی گیند ہوتی ہے۔ شاہین کے سامنے دنیا کے بہترین بلے باز بھی خود کو دباؤ میں محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے مخصوص 11 کھلاڑیوں کیساتھ ہی تمام میچز کھیلنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیگر منصوبوں پر بھی عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، یا پھر محمد وسیم جونیئر کو ایک لمحے پر ٹیم میں شامل کرلینا چاہیے تھا۔