• news

گھریلو حالات: ساہیوال 2خواتین سمیت4افراد نے خودکشی کرلی


ساہیوال+ گجرات (نامہ نگاران) گھریلو تنازعات پر ساہیوال میں ایک بوڑھی خاتون، نوجوان لڑکی، طالب علم سمیت چار نے زہر پی کر خود کشی کر لی جبکہ گجرات میںقاری جامع مسجد کے بھائی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کمیر کے جمشید علی کی 26 سالہ بیوی بنش نے خاوند کے ناروا سلوک سے تنگ آکر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چک197۔ای بی کی ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر 53 سالہ ارشاد بی بی نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی۔ دیپالپور کے ظہور احمد کے 17 سالہ طالب علم عبد الرئوف نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چک63۔فائیو ایل کے دوکاندار غلام مر تضیٰ کے بیٹے27 سالہ شاہد اقبال نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ چاروں کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی وارڈ لایا گیا لیکن چاروں جانبر نہ ہوسکے۔ ادھر جامع مسجد رحیم ریلوے روڈ کے قاری غلام محمد کے بھائی نے مسجد میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی مذکورہ قاری اپنے بھائی قاری غلام محمد سے ملنے مسجد آیا اور اسی کیساتھ مقیم ہو گیا جس نے مسجد کے حجرے میںپھندا لے لیا۔ متوفی گھر کے مالی معاملات سے تنگ اور مقروض تھا۔متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد اسکے گائوں اٹک روانہ کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن