• news

پبلک سروس کمیشن کے جنرل ریکروٹنمنٹ فیز تھری کے ٹیسٹ و امتحانات شروع


اسلام آباد( محمد صلاح الدین خان )پبلک سروس کمیشن کے جنرل ریکروٹنمنٹ فیز تھری کے ٹیسٹ و امتحانات شروع ہوگئے ، امتحانات میں کامیابی کے بعد او ایم جی گروپ گریڈ17اور 18میں تعیناتیاں کی جائیں گی ۔ایف پی ایس کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیسٹ و امتحانات 14سے 19نومبر 2021تک جاری رہیں گے ، امتحانی سینٹرز اسلام آباد، کراچی ، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ڈی آئی کے،ملتان سکھر میں قائم کیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن