پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر یعنی ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد زیابیطس کیخلاف عام آگاہی پھیلانا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2025 تک پاکستان اس خطرناک بیماری کا شکار پانچواں بڑا ملک بن سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں شوگر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس لئے شوگر سے بچاو کے لئے ہر سال 14 نومبر کو عالمی دن منایا جاتا ہے۔