ہیکرز نے ایف بی آئی کے سسٹم میں داخل ہو کر لاکھوں ای میلز بھیج دیں
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات ارسال کردیے۔ ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہورہی تھیں۔ ایف بی آئی کا کہنا تھا اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا۔